Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4257 (سنن أبي داود)

[4257]حسن

انظر الحدیث الآتي (4259)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ،حَدَّثَنَا مُفَضِّلٌ،عَنْ عَيَّاشٍ،عَنْ بُكَيْرٍ،عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَشْجَعِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ سَعْدَ ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... فِي ہَذَا الْحَدِيثِ،قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي،وَبَسَطَ يَدَہُ لِيَقْتُلَنِي؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: كُنْ كَابْنَيْ آدَمَ،وَتَلَا يَزِيدُ لَئِنْ بَسَطْتَ إِلَيَّ يَدَكَ...[المائدة: 27], الْآيَةَ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے اس حدیث میں بیان کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فرمائیے کہ اگر کوئی فتنہ پرور میرے گھر میں داخل ہو جائے اور مجھے قتل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھائے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’سیدنا آدم علیہ السلام کے (اس) بیٹے کی مانند ہو جانا۔یزید بن خالد نے یہ آیت پڑھی ((لئن بسطت إلی یدک))’’اگر تو نے میرے قتل کے لیے ہاتھ بڑھایا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں بڑھاؤں گا ‘ بیشک میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں۔‘‘