Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4259 (سنن أبي داود)

[4259]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5399)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ،عَنْ ہُزَيْلٍ،عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ, يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيہَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا،وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا،الْقَاعِدُ فِيہَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ،وَالْمَاشِي فِيہَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي،فَكَسِّرُوا قِسِيَّكُمْ،وَقَطِّعُوا أَوْتَارَكُمْ،وَاضْرِبُوا سُيُوفَكُمْ بِالْحِجَارَةِ،فَإِنْ دُخِلَ-يَعْنِي-عَلَی أَحَدٍ مِنْكُمْ, فَلْيَكُنْ كَخَيْرِ ابْنَيْ آدَمَ.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بیشک قیامت سے پہلے فتنے ہوں گے اتنے سیاہ کالے جیسے اندھیری رات (یعنی حق اور باطل گڈ مڈ ہو جائے گا) آدمی صبح کو مومن ہو گا اور شام کو کافر۔شام کو مومن ہو گا اور صبح کو کافر۔اس میں بیٹھا ہوا کھڑے ہونے والے کی نسبت بہتر ہو گا اور چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہو گا۔سو اپنی کمانوں کو توڑ دینا اور تانتوں کو کاٹ پھینکنا اور اپنی تلواروں کو پتھروں پر مارنا (اور کند کر لینا) اگر کوئی تم پر چڑھ آئے تو سیدنا آدم علیہ السلام کے بہتر بیٹے کی مانند ہو جانا۔‘‘