Sunan Abi Dawood Hadith 4270 (سنن أبي داود)
[4270]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (3467، 3468)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ،عَنْ خَالِدِ بْنِ دِہْقَانَ،قَالَ: كُنَّا فِي غَزْوَةِ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ بِذُلُقْيَةَ،فَأَقْبَلَ رَجُلُ مِنْ أَہْلِ فِلَسْطِينَ مِنْ أَشْرَافِہِمْ وَخِيَارِہِمْ،يَعْرِفُونَ ذَلِكَ لَہُ-يُقَالُ لَہُ: ہَانِئُ بْنُ كُلْثُومِ بْنِ شَرِيكٍ الْكِنَانِيُّ-،فَسَلَّمَ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي زَكَرِيَّا،وَكَانَ يَعْرِفُ لَہُ حَقَّہُ،قَالَ لَنَا خَالِدٌ: فَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ ابْنُ أَبِي زَكَرِيَّا،قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ تَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: كُلُّ ذَنْبٍ عَسَی اللہُ أَنْ يَغْفِرَہُ, إِلَّا مَنْ مَاتَ مُشْرِكًا،أَوْ مُؤْمِنٌ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا. فَقَالَ ہَانِئُ بْنُ كُلْثُومٍ سَمِعْتُ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ يُحَدِّثُ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،أَنَّہُ سَمِعَہُ يُحَدِّثُ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ قَالَ: مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا فَاعْتَبَطَ بِقَتْلِہِ, لَمْ يَقْبَلِ اللہُ مِنْہُ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا. قَالَ لَنَا خَالِدٌ ثُمَّ،حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي زَكَرِيَّا. عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ،عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا يَزَالُ الْمُؤْمِنُ مُعْنِقًا صَالِحًا مَا لَمْ يُصِبْ دَمًا حَرَامًا،فَإِذَا أَصَابَ دَمًا حَرَامًا بَلَّحَ وَحَدَّثَ ہَانِئُ بْنُ كُلْثُومٍ،عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِثْلَہُ سَوَاءً.
خالد بن دہقان نے بیان کیا کہ ہم لوگ غزوہ قسطنطینیہ میں ذلقیہ مقام پر تھے کہ اہل فلسطین کا ایک بڑا رئیس آیا جسے وہ لوگ پہچانتے تھے اور اس کا نام ہانی بن کلثوم بن شریک کنانی تھا۔اس نے عبداللہ بن ابی زکریا کو سلام کہا اور وہ ان کا مقام و مرتبہ پہچانتا تھا۔خالد نے بیان کیا: پھر ہمیں عبداللہ بن ابوزکریا نے حدیث بیان کی ‘ کہا: میں نے ام درداء سے سنا وہ کہتی تھیں کہ میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’ہر گناہ امید ہے کہ اللہ اسے معاف فرما دے گا ‘ مگر وہ جو شرک کی حالت میں مر گیا یا جس نے جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کیا ہو۔‘‘ تو ہانی بن کلثوم نے کہا: میں نے محمود بن ربیع سے سنا ‘ وہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کسی مومن کو قتل کیا اور بلاوجہ ظلم سے قتل کیا تو اللہ اس کا کوئی عمل قبول نہیں کرے گا نفل نہ فرض۔‘‘ خالد نے ہمیں کہا: پھر ابن ابو زکریا نے مجھے بواسطہ ام درداء،ابو درداء رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مومن ہمیشہ بڑا ہلکا پھلکا اور اچھے اعمال کی توفیق میں رہتا ہے جب تک کہ کسی حرام خون کا مرتکب نہ ہو ‘ جب وہ اس کا مرتکب ہو جاتا ہے تو اس توفیق سے محروم ہو جاتا۔‘‘ اور ہانی بن کلثوم نے بواسطہ محمود بن ربیع،سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ سے بالکل اسی کے مثل روایت کیا۔