Sunan Abi Dawood Hadith 4271 (سنن أبي داود)
[4271]صحیح
انظر الحدیث السابق (4270)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُبِارَكٍ،حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ أَوْ غَيْرُہُ،قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ دِہْقَانَ،سَأَلْتُ يَحْيَی بْنَ يَحْيَی الْغَسَّانِيَّ عَنْ قَوْلِہِ: اعْتَبَطَ بِقَتْلِہِ؟ قَالَ: الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي الْفِتْنَةِ،فَيَقْتُلُ أَحَدُہُمْ،فَيَرَی أَنَّہُ عَلَی ہُدًی لَا يَسْتَغْفِرُ اللہَ.-يَعْنِي: مِنْ ذَلِكَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: فَاعْتَبَطَ: يَصُبُّ دَمَہُ صَبًّا.
خالد بن دہقان نے کہا میں نے یحییٰ بن یحییٰ غسانی سے ((اعتبط بقتلہ)) کا مفہوم پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ فتنے میں قتال کرتے ہیں اور ایک ان میں سے کسی کو قتل کر دیتا ہے اور پھر سمجھتا ہے کہ وہ حق اور ہدایت پر تھا اور اس عمل پر اللہ سے استغفار نہیں کرتا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں،اور مزید کہا کہ ((فاعتبط)) کا مفہوم ہے کہ خون بہاتا ہے،خوب بہانا۔