Sunan Abi Dawood Hadith 4279 (سنن أبي داود)
[4279] إسنادہ ضعیف
إسماعیل بن أبي خالد مدلس ومروان بن معاویۃ الفزاري مدلس (طبقات المدلسین: 3/105) و عنعنا
والحدیث الآتي(الأصل: 4280) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خَالِدٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ, يَقُولُ: لَا يَزَالُ ہَذَا الدِّينُ قَائِمًا حَتَّی يَكُونَ عَلَيْكُمُ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً, كُلُّہُمْ تَجْتَمِعُ عَلَيْہِ الْأُمَّةُ. فَسَمِعْتُ كَلَامًا مِنَ النَّبِيِّ ﷺ لَمْ أَفْہَمْہُ،قُلْتُ لِأَبِي: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: كُلُّہُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’یہ دین قائم رہے گا حتیٰ کہ اس پر بارہ خلیفے آئیں گے اور ان سب پر امت متفق ہو گی۔‘‘ پھر میں نے رسول اللہ ﷺ سے کوئی بات سنی مگر میں اسے سمجھ نہ سکا تو میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ آپ ﷺ نے کیا فرمایا ہے؟ تو انہوں نے بتایا ’’وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔‘‘