Sunan Abi Dawood Hadith 4280 (سنن أبي داود)
[4280]صحیح
صحیح مسلم (1821)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ،حَدَّثَنَا دَاوُدُ،عَنْ عَامِرٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ, يَقُولُ: لَا يَزَالُ ہَذَا الدِّينُ عَزِيزًا إِلَی اثْنَيْ عَشَرَ خَلِيفَةً. قَالَ: فَكَبَّرَ النَّاسُ وَضَجُّوا،ثُمَّ قَالَ كَلِمَةً خَفِيفَةً،قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتِ! مَا قَالَ؟ قَالَ: كُلُّہُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’یہ دین بارہ خلیفوں تک معزز اور غالب رہے گا۔‘‘ چنانچہ لوگوں نے اللہ اکبر کہا اور آواز بلند کی۔پھر آپ ﷺ نے آہستہ سے ایک بات کہی۔تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: ابا جان! آپ ﷺ نے کیا فرمایا ہے؟ تو انہوں نے بتایا ’’وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔‘‘