Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4284 (سنن أبي داود)

[4284]إسنادہ حسن

أخرجہ ابن ماجہ (4086 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (5453)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ،عَنْ زِيَادِ بْنِ بَيَانٍ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: الْمَہْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِي مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ. قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ: وَسَمِعْتُ أَبَا الْمَلِيحِ يُثْنِي عَلَی عَلِيِّ بْنِ نُفَيْلٍ،وَيَذْكُرُ مِنْہُ صَلَاحًا.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے ’’مہدی میری عترت یعنی فاطمہ کی اولاد سے ہو گا۔‘‘ جناب عبداللہ بن جعفر نے کہا کہ میں نے ابوملیح سے سنا وہ علی بن نفیل (جو سعید بن مسیب کے شاگرد ہیں) کی مدح کرتے تھے کہ وہ بھلے آدمی تھے۔