Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4294 (سنن أبي داود)

[4294]حسن

أخرجہ أحمد (5/245 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (5424)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

-حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ،حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ مَكْحُولٍ،عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ،عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ،عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: عُمْرَانُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ خَرَابُ يَثْرِبَ،وَخَرَابُ يَثْرِبَ خُرُوجُ الْمَلْحَمَةِ،وَخُرُوجُ الْمَلْحَمَةِ فَتْحُ قُسْطَنْطِينِيَّةَ،وَفَتْحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةِ خُرُوجُ الدَّجَّالِ. ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِہِ عَلَی فَخِذِ الَّذِي حَدَّثَہُ-أَوْ مَنْكِبِہِ-،ثُمَّ قَالَ: إِنَّ ہَذَا لَحَقٌّ كَمَا أَنَّكَ ہَاہُنَا-أَوْ كَمَا أَنَّكَ قَاعِدٌ-،يَعْنِي: مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بیت المقدس کی آبادی یثرب (مدینے) کی بے آبادی کا پیش خیمہ ہو گی۔اور یثرب کی بے آبادی کے نتیجے میں بڑی جنگ ہو گی اور اس جنگ کا ظہور قسطنطینیہ کی فتح ہو گا۔اور قسطنطینیہ کی فتح کے بعد دجال آئے گا۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس حدیث کے بیان کرنے والے (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ) کی ران یا کندھے پر مارا،پھر فرمایا ’’بلاشبہ یہ واقعہ اس طرح حق ہے جیسے کہ تم یہاں ہو یا بیٹھے ہوئے ہو۔‘‘ مراد سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تھے۔