Sunan Abi Dawood Hadith 4293 (سنن أبي داود)
[4293]صحیح
انظر الحدیث السابق (4292) مشکوۃ المصابیح (5428)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو،عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ... بِہَذَا الْحَدِيثِ،وَزَادَ فِيہِ،وَيَثُورُ الْمُسْلِمُونَ إِلَی أَسْلِحَتِہِمْ فَيَقْتَتِلُونَ،فَيُكْرِمُ اللہُ تِلْكَ الْعِصَابَةَ بِالشَّہَادَةِ. إِلَّا أَنَّ الْوَلِيدَ جَعَلَ الْحَدِيثَ،عَنْ جُبَيْرٍ،عَنْ ذِي مِخْبَرٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاہُ رَوْحٌ وَيَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ وَبِشْرُ بْنُ بَكْرٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ كَمَا قَالَ عِيسَی
حسان بن عطیہ نے یہ حدیث بیان کی اور مزید کہا مسلمان جلدی سے اپنے اسلحے کی طرف اٹھیں گے اور ان سے قتال کریں گے اور اللہ انہیں شہادت سے سرفراز فرمائے گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس سند میں ولید نے بواسطہ جبیر،سیدنا ذی مخبر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ روح،یحییٰ بن حمزہ اور بشر بن بکر نے اوزاعی سے روایت کیا جیسے کہ عیسیٰ نے کہا۔