Sunan Abi Dawood Hadith 4296 (سنن أبي داود)
[4296] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (4093)
عبداﷲبن أبي بلال لم یوثقہ غیر ابن حبان فھو: مجہول کما فی التحریر (3240)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ،عَنْ بَحِيرٍ،عَنْ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي بِلَالٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: بَيْنَ الْمَلْحَمَةِ وَفَتْحِ الْمَدِينَةِ سِتُّ سِنِينَ،وَيَخْرُجُ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ فِي السَّابِعَةِ.
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جنگ عظیم اور شہر (قسطنطینیہ) کی فتح چھ سال کے عرصے میں ہو گی اور میسح دجال کا نکلنا ساتویں میں ہو گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ روایت عیسیٰ کی (مذکورہ بالا) روایت سے صحیح تر ہے۔