Sunan Abi Dawood Hadith 4304 (سنن أبي داود)
[4304]صحیح
صحیح بخاری (2929) صحیح مسلم (2912)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَابْنُ السَّرْحِ وَغَيْرُہُمَا قَالُوا،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ-رِوَايَةً-: قَالَ: ابْنُ السَّرْحِ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُہُمُ الشَّعَرُ،وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ،ذُلْفَ الْآنُفِ, كَأَنَّ وُجُوہَہُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ تم (مسلمان) ایک قوم سے جنگ نہ کر لو جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے۔اور اس وقت تک قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ تم ایک قوم سے جنگ نہ کر لو جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہوں گی ‘ ان کے چہرے گویا ڈھالیں ہوں گی جب پر چمڑا وغیرہ لگا ہوتا ہے۔‘‘