Sunan Abi Dawood Hadith 4305 (سنن أبي داود)
[4305]إسنادہ حسن
بشیر بن المھاجر و ثقہ الجمھور مشکوۃ المصابیح (5431)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ،حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی،حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ الْمُہَاجِرِ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،فِي حَدِيثِ: يُقَاتِلُكُمْ قَوْمٌ صِغَارُ الْأَعْيُنِ يَعْنِي،-التُّرْكَ،قَالَك-تَسُوقُونَہُمْ-ثَلَاثَ مِرَارٍ-حَتَّی تُلْحِقُوہُمْ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ, فَأَمَّا فِي السِّيَاقَةِ الْأُولَی, فَيَنْجُو مَنْ ہَرَبَ مِنْہُمْ،وَأَمَّا فِي الثَّانِيَةِ, فَيَنْجُو بَعْضٌ وَيَہْلَكُ بَعْضٌ،وَأَمَّا فِي الثَّالِثَةِ: فَيُصْطَلَمُونَ, أَوْ كَمَا قَالَ.
جناب عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی ایک حدیث میں فرمایا ’’ایک قوم تم سے جنگ کرے گی جب کی آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی یعنی ترک۔فرمایا: تم انہیں تین بار دھکیلو گے حتیٰ کہ جزیرہ عرب کے کنارے پر پہنچا دو گے۔پہلی دفعہ دھکیلنے میں ان میں سے جو بھاگ جائیں گے نجات پا جائیں گے ‘ دوسری دفعہ میں کچھ بچ جائیں گے اور کچھ ہلاک ہوں گے۔لیکن تیسری بار میں ان کا صفایا کر دیا جائے گا۔‘‘ یا اسی کی مانند بیان فرمایا۔