Sunan Abi Dawood Hadith 4306 (سنن أبي داود)
[4306]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (5432)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ،حَدَّثَنِي أَبِي،حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْہَانَ،حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: يَنْزِلُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي بِغَائِطٍ يُسَمُّونَہُ الْبَصْرَةَ, عِنْدَ نَہْرٍ يُقَالُ لَہُ: دِجْلَةُ،يَكُونُ عَلَيْہِ جِسْرٌ, يَكْثُرُ أَہْلُہَا،وَتَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُہَاجِرِينَ-قَالَ ابْنُ يَحْيَی: قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ:-وَتَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ-،فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ جَاءَ بَنُو قَنْطُورَاءَ, عِرَاضُ الْوُجُوہِ،صِغَارُ الْأَعْيُنِ حَتَّی, يَنْزِلُوا عَلَی شَطِّ النَّہْرِ،فَيَتَفَرَّقُ أَہْلُہَا ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ أَذْنَابَ الْبَقَرِ وَالْبَرِّيَّةِ, وَہَلَكُوا،وَفِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ لِأَنْفُسِہِمْ, وَكَفَرُوا،وَفِرْقَةٌ يَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّہُمْ خَلْفَ ظُہُورِہِمْ وَيُقَاتِلُونَہُمْ, وَہُمُ الشُّہَدَاءُ.
جناب مسلم بن ابوبکرہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا ‘ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میری امت کے کچھ لوگ زیریں علاقے کی زمین میں اتریں گے جسے بصرہ کہتے ہوں گے جو دریائے دجلہ کے کنارے آباد ہو گا اور اس پر ایک پل ہو گا۔اس کی آبادی بہت زیادہ ہو گی اور یہ مہاجروں کا شہر ہو گا۔‘‘ ابن یحییٰ نے بیان کیا کہ ابومعمر نے کہا: ’’یہ مسلمانوں کا شہر ہو گا ‘ پس جب آخری زمانہ ہو گا تو بنو قنطورا (ترک ‘ یہ ان کے جد اعلیٰ کا نام ہے) آئیں گے ‘ ان کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی حتیٰ کہ وہ اس دریا کے کنارے اتریں گے تو اس شہر کے لوگ تین جماعتوں میں بٹ جائیں گے ایک جماعت بیلوں کی دمیں پکڑ لے گی اور جنگلوں میں نکل جائے گی اور اس طرح وہ ہلاک ہوں گے۔دوسری جماعت اپنے لیے امان طلب کرے گی اور وہ کافر ہو جائیں گے۔اور تیسری جماعت وہ ہو گی جو اپنی اولاد (کی پروا نہ کرتے ہوئے انہیں) اپنی پیٹھوں پیچھے چھوڑ کر ان کے ساتھ قتال کرے گی اور یہی لوگ عظیم شہداء ہوں گے۔‘‘