Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4307 (سنن أبي داود)

[4307] إسنادہ ضعیف

الراوي شک في اتصالہ فالسند معلل

انوار الصحیفہ ص 153

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الصَّبَّاحِ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ،حَدَّثَنَا مُوسَی الْحَنَّاطُ لَا أَعْلَمُہُ إِلَّا ذَكَرَہُ،عَنْ مُوسَی بْنِ أَنَسٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَہُ: يَا أَنَسُ! إِنَّ النَّاسَ يُمَصِّرُونَ أَمْصَارًا،وَإِنَّ مِصْرًا مِنْہَا يُقَالُ لَہُ: الْبَصْرَةُ-أَوِ الْبُصَيْرَةُ-, فَإِنْ أَنْتَ مَرَرْتَ بِہَا-أَوْ دَخَلْتَہَا-فَإِيَّاكَ وَسِبَاخَہَا وَكِلَاءَہَا وَسُوقَہَا وَبَابَ أُمَرَائِہَا،وَعَلَيْكَ بِضَوَاحِيہَا, فَإِنَّہُ يَكُونُ بِہَا خَسْفٌ،وَقَذْفٌ،وَرَجْفٌ،وَقَوْمٌ يَبِيتُونَ يُصْبِحُونَ قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا تھا ’’اے انس! لوگ کئی شہر آباد کریں گے ‘ ان میں سے ایک شہر کا نام بصرہ یا بصیرہ ہو گا ‘ اگر تم اس کے پاس سے گزرو یا اس میں داخل ہو تو وہاں کی سباخ (کلر زدہ زمین) اور ’’کلاء‘‘ مقام سے دور رہنا ‘ اس کے بازاروں اور اس کے امراء کے دروازوں سے بھی بچنا ‘ اس کے اطراف و جوانب کو اختیار کرنا۔بلاشبہ اس زمین میں ((خسف)) (دھنس جانا) ‘ پتھروں کی بارش اور زلزے ہوں گے۔اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو (شام کو صحیح سلامت ہوں گے مگر) صبح کریں گے تو بندر اور سور بن چکے ہوں گے۔‘‘