Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4316 (سنن أبي داود)

[4316]صحیح

صحیح بخاری (7131) صحیح مسلم (2933)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ،يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہُ قَالَ: مَا بُعِثَ نَبِيٌّ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَہُ الدَّجَّالَ الْأَعْوَرَ الْكَذَّابَ،أَلَا وَإِنَّہُ أَعْوَرُ،وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ،وَإِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْہِ مَكْتُوبًا: كَافِرٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ جو بھی کوئی نبی مبعوث ہوا ہے اس نے اپنی امت کو کانے ‘ جھوٹے دجال سے ڈرایا ہے۔خبردار! وہ کانا ہو گا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے ‘ بیشک دجال کی آنکھوں کے درمیان لکھا ہو گا کافر۔‘‘