Sunan Abi Dawood Hadith 4315 (سنن أبي داود)
[4315]صحیح
صحیح بخاری (3450) صحیح مسلم (2934)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ،قَالَ: اجْتَمَعَ حُذَيْفَةُ وَأَبُو مَسْعُودٍ،فَقَالَ حُذَيْفَةُ: لَأَنَا بِمَا مَعَ الدَّجَّالِ أَعْلَمُ مِنْہُ: إِنَّ مَعَہُ بَحْرًا مِنْ مَاءٍ،وَنَہْرًا مِنْ نَارٍ،فَالَّذِي تَرَوْنَ أَنَّہُ نَارٌ, مَاءٌ،وَالَّذِي تَرَوْنَ أَنَّہُ مَاءٌ, نَارٌ فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَأَرَادَ الْمَاءَ فَلْيَشْرَبْ مِنِ الَّذِي يَرَی أَنَّہُ نَارٌ, فَإِنَّہُ سَيَجِدُہُ مَاءً. قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِيُّ: ہَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ.
ربعی بن حراش کہتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ اور ابومسعود رضی اللہ عنہما دونوں اکٹھے ہوئے ‘ تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں دجال اور اس کے ساتھ جو کچھ ہو گا ‘ اس سے خوب باخبر ہوں ‘ بیشک اس کے ساتھ پانی کا سمندر اور آگ کا دریا ہو گا ‘ جسے تم آگ سمجھتے ہو گے وہ پانی ہو گا اور جسے تم پانی سمجھ رہے ہو گے وہ آگ ہو گی۔چنانچہ تم میں سے جو یہ پائے اور پانی پینا چاہے تو اس سے ‘ جسے وہ آگ سمجھتا ہو گا بلاشبہ وہ اسے پانی ہی پائے گا۔سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے بھی رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہی فرماتے سنا ہے۔