Sunan Abi Dawood Hadith 4323 (سنن أبي داود)
[4323]صحیح
صحیح مسلم (809)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ،حَدَّثَنَا قَتَادَةُ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ،عَنْ حَدِيثِ أَبِي الدَّرْدَاءِ،يَرْوِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَہْفِ, عُصِمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ.قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا قَالَ ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ: عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَنَّہُ قَالَ: مَنْ حَفِظَ مِنْ خَوَاتِيمِ سُورَةِ الْكَہْفِ-وقَالَ شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ:-مِنْ آخِرِ الْكَہْفِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں حفظ کر لیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہشام دستوائی نے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔مگر اس نے کہا: ’’جس نے سورۃ الکہف کی آخری آیات حفظ کیں۔‘‘ شعبہ نے بھی بواسطہ قتادہ ’’سورۃ الکہف کی آخری آیات‘‘ کا ذکر کیا ہے۔