Sunan Abi Dawood Hadith 4324 (سنن أبي داود)
[4324]إسنادہ حسن
قتادۃ صرح بالسماع عند أحمد (2/437)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ،حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ يَحْيَی،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَہُ نَبِيٌّ-يَعْنِي عِيسَی-،وَإِنَّہُ نَازِلٌ،فَإِذَا رَأَيْتُمُوہُ فَاعْرِفُوہُ, رَجُلٌ مَرْبُوعٌ إِلَی الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ بَيْنَ مُمَصَّرَتَيْنِ, كَأَنَّ رَأْسَہُ يَقْطُرُ وَإِنْ لَمْ يُصِبْہُ بَلَلٌ،فَيُقَاتِلُ النَّاسَ عَلَی الْإِسْلَامِ, فَيَدُقُّ الصَّلِيبَ،وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ،وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ،وَيُہْلِكُ اللہُ فِي زَمَانِہِ الْمِلَلَ كُلَّہَا إِلَّا الْإِسْلَامَ،وَيُہْلِكُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ،فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً،ثُمَّ يُتَوَفَّی،فَيُصَلِّي عَلَيْہِ الْمُسْلِمُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’میرے اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں ہے ‘ اور وہ اترنے والے ہیں ‘ جب تم انہیں دیکھو گے تو پہچان جاؤ گے کہ درمیانی قامت والے ہیں اور رنگ ان کا سرخ و سفید ہو گا ‘ ہلکے زرد رنگ کے لباس میں ہوں گے ‘ ایسے محسوس ہو گا جیسے ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہو ‘ حالانکہ نمی (پانی) لگا نہیں ہو گا۔(انتہائی نظیف اور چمکدار رنگ کے ہوں گے) وہ لوگوں سے اسلام کے لیے قتال کریں گے ‘ صلیب توڑ دیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے ‘ جزیہ موقوف کر دیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں اسلام کے علاوہ دیگر سب دینوں کو ختم کر دے گا۔وہ مسیح دجال کو ہلاک کریں گے۔سیدنا عیسیٰ علیہ السلام زمین میں چالیس سال رہیں گے ‘ پھر ان کی وفات ہو گی اور مسلمان ان کا جنازہ پڑھیں گے۔‘‘