Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4331 (سنن أبي داود)

[4331]صحیح

صحیح بخاری (7355) صحیح مسلم (2929)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ،قَالَ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَحْلِفُ بِاللہِ, أَنَّ ابْنَ صَائِدٍ الدَّجَّالُ،فَقُلْتُ: تَحْلِفُ بِاللہِ! فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ عُمَرَ يَحْلِفُ عَلَی ذَلِكَ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ, فَلَمْ يُنْكِرْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ.

محمد بن منکدر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ اللہ کی قسم اٹھا کر کہتے تھے کہ ابن صیاد ہی دجال ہے۔میں نے کہا: آپ اللہ کی قسم اٹھا کر کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا کہ وہ اس بات پر رسول اللہ ﷺ کے سامنے قسم اٹھاتے تھے مگر رسول اللہ ﷺ نے اس پر انکار نہیں فرمایا۔