Sunan Abi Dawood Hadith 4341 (سنن أبي داود)
[4341]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (3058 وسندہ حسن) ورواہ ابن ماجہ (4014 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ جَارِيَةَ اللَّخْمِيُّ،حَدَّثَنِي أَبُو أُمَيَّةَ الشَّعْبَانِيُّ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ،فَقُلْتُ: يَا أَبَا ثَعْلَبَةَ! كَيْفَ تَقُولُ فِي ہَذِہِ الْآيَةِ عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ[المائدة: 105]؟ قَالَ: أَمَا وَاللہِ لَقَدْ سَأَلْتَ عَنْہَا خَبِيرًا, سَأَلْتُ عَنْہَا رَسُولَ اللہِ ﷺ؟ فَقَالَ: بَلِ ائْتَمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ،وَتَنَاہَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ, حَتَّی إِذَا رَأَيْتَ شُحًّا مُطَاعًا،وَہَوًی مُتَّبَعًا،وَدُنْيَا مُؤْثَرَةً،وَإِعْجَابَ كُلِّ ذِي رَأْيٍ بِرَأْيِہِ, فَعَلَيْكَ-يَعْنِي: بِنَفْسِكَ،وَدَعْ عَنْكَ الْعَوَامَّ, فَإِنَّ مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامَ الصَّبْرِ, الصَّبْرُ فِيہِ مِثْلُ قَبْضٍ عَلَی الْجَمْرِ،لِلْعَامِلِ فِيہِمْ مِثْلُ أَجْرِ خَمْسِينَ رَجُلًا يَعْمَلُونَ مِثْلَ عَمَلِہِ. وَزَادَنِي غَيْرُہُ،قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْہُمْ؟ قَالَ: أَجْرُ خَمْسِينَ مِنْكُمْ.
ابوامہ شعبانی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابوثعلبہ! آپ اس آیت کریمہ ((علیکم أنفسکم)) کے سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! تم نے اس کے متعلق فی الواقع صاحب علم و خبر سے پوچھا ہے۔میں نے اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا تھا،تو آپ ﷺ نے فرمایا تھا ’’بلکہ تمہیں چاہیئے کہ نیکی کا حکم دیے جاؤ اور برائی سے روکتے رہو حتیٰ کہ جب دیکھو کہ حرص اور بخیلی کی اتباع ہونے لگی ہے،لوگ خواہشات نفسانی کے درپے ہو گئے ہیں اور دنیا ہی کو ترجیح دینے لگے ہیں (آخرت کو بھول گئے ہیں) اور ہر رائے والا اپنی رائے اور بات ہی کو ترجیح دیتا ہے۔(اس پر خوش اور اصرار کرتا ہے) تو پھر اپنے آپ کو لازم پکڑ لو اور عوام کی فکر چھوڑ دو (دوسروں کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں دے گی)۔بلاشبہ تمہارے بعد صبر کے دن آنے والے ہیں،ان میں (دین و شریعت پر) صبر کرنا (اس پر ثابت قدم رہنا) ایسے ہو گا جیسے آگ کا انگارہ پکڑنا۔ان لوگوں میں (دین کے تقاضوں پر) عمل کرنے والے کو اس جیسے پچاس عاملوں کا ثواب ملے گا۔‘‘ (عبداللہ بن مبارک نے کہا کہ عتبہ کے علاوہ) مجھے دوسرے نے بتایا کہ سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان لوگوں میں سے پچاس عاملوں کے برابر ثواب ملے گا؟ آپ نے فرمایا ’’تمہارے پچاس عاملوں کے برابر۔‘‘