Sunan Abi Dawood Hadith 4340 (سنن أبي داود)
[4340]صحیح
صحیح مسلم (49)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ وَہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ،عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ رَأَی مُنْكَرًا فَاسْتَطَاعَ أَنْ يُغَيِّرَہُ بِيَدِہِ فَلْيُغَيِّرْہُ بِيَدِہِ،-وَقَطَعَ ہَنَّادٌ بَقِيَّةَ الْحَدِيثِ،وَفَّاہُ ابْنُ الْعَلَاءِ-فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِہِ, فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ بِلِسَانِہِ فَبِقَلْبِہِ, وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ’’تم میں سے جو کوئی کسی برائی کو دیکھے اور وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل دینے اور اس کی اصلاح کی طاقت رکھتا ہو تو اسے چاہیئے کہ ہاتھ سے اس کی اصلاح کرے۔‘‘ ہناد نے یہ حدیث یہیں تک بیان کی۔جبکہ ابن علاء نے بقیہ کو یوں پورا کیا ’’اگر یہ ہمت نہ ہو تو زبان سے روکے،اگر زبان سے روکنے کی ہمت نہ ہو تو پھر اپنے دل سے برا جانے اور یہ ایمان کی سب سے کمزور کیفیت ہے۔‘‘