Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4345 (سنن أبي داود)

[4345]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5141)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ،حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ الْمُوصِلِيُّ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ عَنِ الْعُرْسِ ابْنِ عَمِيرَةَ الْكِنْدِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: إِذَا عُمِلَتِ الْخَطِيئَةُ فِي الْأَرْضِ, كَانَ مَنْ شَہِدَہَا فَكَرِہَہَا-وَقَالَ مَرَّةً: أَنْكَرَہَا-كَانَ كَمَنْ غَابَ عَنْہَا،وَمَنْ غَابَ عَنْہَا فَرَضِيَہَا كَانَ كَمَنْ شَہِدَہَا.

جناب عرس بن عمیرہ کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب زمین میں کوئی خطا اور نافرمانی کی جائے تو اس میں حاضر اور موجود شخص نے اس کو برا جانا اور اس کا انکار کیا۔تو وہ ایسے ہو گا جیسے اس معصیت سے غائب اور دور رہا لیکن جو غائب اور دور تھا مگر اس نافرمانی کو اس نے پسند کیا تو وہ ایسے ہو گا جیسے کہ اس میں حاضر اور موجود تھا۔“