Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4351 (سنن أبي داود)

[4351]صحیح

صحیح بخاری (6922)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ،عَنْ عِكْرِمَةَ, أَنَّ عَلِيًّا-عَلَيْہِ السَّلَام-أَحْرَقَ نَاسًا ارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ،فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ! فَقَالَ: لَمْ أَكُنْ لِأُحْرِقَہُمْ بِالنَّارِ, إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللہِ. وَكُنْتُ قَاتِلَہُمْ بِقَوْلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ, فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ, قَالَ: مَنْ بَدَّلَ دِينَہُ فَاقْتُلُوہُ،فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا-عَلَيْہِ السَّلَام-فَقَالَ: وَيْحَ ابْنِ عَبَّاسٍ!.

جناب عکرمہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بعض لوگوں کو جو دین اسلام سے مرتد ہو گئے تھے آگ سے جلوا دیا۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ خبر پہنچی تو انہوں نے کہا کہ میں انہیں آگ سے نہ جلواتا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’اللہ کے عذاب سے عذاب مت دو۔‘‘ میں انہیں رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق قتل کرتا۔بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’جو اپنا دین بدل لے اسے قتل کر دو۔‘‘ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات پہنچی تو انہوں نے کہا: کیا خوب ہیں ابن عباس! (یا ابن عباس کی ماں!)۔