Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4355 (سنن أبي داود)

[4355]إسنادہ حسن

وانظر الحدیث السابق (4354)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا الْحِمَّانِيُّ يَعْنِی عَبْدَ الْحَمِيدِ ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَی وَبُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِي مُوسَی،قَالَ: قَدِمَ عَلَيَّ مُعَاذٌ وَأَنَا بِالْيَمَنِ, وَرَجُلٌ كَانَ يَہُودِيًّا،فَأَسْلَمَ،فَارْتَدَّ عَنْ الْإِسْلَامِ،فَلَمَّا قَدِمَ مُعَاذٌ،قَالَ: لَا أَنْزِلُ عَنْ دَابَّتِي حَتَّی يُقْتَلَ! فَقُتِلَ،قَالَ أَحَدُہُمَا: وَكَانَ قَدْ اسْتُتِيبَ قَبْلَ ذَلِكَ.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں جب یمن میں (عامل) تھا تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ میرے ہاں تشریف لائے اور ایک آدمی تھا جو یہودی تھا ‘ اس نے اسلام قبول کیا مگر پھر اسلام سے مرتد ہو گیا۔جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو انہوں نے کہا: میں اپنی سواری سے اس وقت تک نہیں اتروں گا جب تک کہ اسے قتل نہ کر دیا جائے۔دونوں (طلحہ اور بریدہ) میں سے ایک نے کہا: اور اس شخص کو اس سے پہلے توبہ کر لینے کر کہا گیا تھا۔