Sunan Abi Dawood Hadith 4356 (سنن أبي داود)
[4356]إسنادہ صحیح
وانظر الحدیث السابق (4354)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،حَدَّثَنَا حَفْصٌ،حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ: فَأُتِيَ أَبُو مُوسَی بِرَجُلٍ قَدْ ارْتَدَّ عَنْ الْإِسْلَامِ،فَدَعَاہُ عِشْرِينَ لَيْلَةً-أَوْ قَرِيبًا مِنْہَا-،فَجَاءَ مُعَاذٌ،فَدَعَاہُ،فَأَبَی،فَضَرَبَ عُنُقَہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاہُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ لَمْ يَذْكُرْ الِاسْتِتَابَةَ وَرَوَاہُ ابْنُ فُضَيْلٍ،عَنْ الشَّيْبَانِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي مُوسَی لَمْ يَذْكُرْ فِيہِ الِاسْتِتَابَةَ.
جناب ابوبردہ نے یہ قصہ بیان کیا،کہتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ کے ہاں ایک آدمی پیش کیا گیا جو اسلام سے مرتد ہو چکا تھا۔تو آپ اسے تقریباً! بیس رات دعوت دیتے رہے۔پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے تو انہوں نے بھی اسے دعوت دی مگر اس نے انکار کر دیا ‘ تو اس کی گردن مار دی گئی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عبدالملک بن عمیر نے ابوبردہ سے روایت کیا ہے مگر اس میں توبہ کرانے کا بیان نہیں۔اور ابن فضیل نے بواسطہ شیبانی ‘ سعید بن ابی بردہ سے انہوں نے اپنے والد ابوموسیٰ سے روایت کیا تو اس میں بھی توبہ کرانے کا ذکر نہیں ہے۔