Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4369 (سنن أبي داود)

[4369]حسن

أخرجہ النسائي (4046)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي عَمْرٌو،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي ہِلَالٍ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ،عَنْ عَبِدْ اللہِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ قَالَ أَحْمَدُ ہُوَ يَعْنِي عَبْدَ اللہِ بْنَ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ, أَنَّ نَاسًا أَغَارُوا عَلَی إِبِلِ النَّبِيِّ ﷺ،فَاسْتَاقُوہَا،وَارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ،وَقَتَلُوا رَاعِيَ رَسُولِ اللہِ ﷺ مُؤْمِنًا،فَبَعَثَ فِي آثَارِہِمْ،فَأُخِذُوا،فَقَطَّعَ أَيْدِيَہُمْ وَأَرْجُلَہُمْ،وَسَمَلَ أَعْيُنَہُمْ. قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيہِمْ آيَةُ الْمُحَارَبَةِ،وَہُمِ الَّذِينَ أَخْبَرَ عَنْہُمْ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْحَجَّاجَ حِينَ سَأَلَہُ.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم ﷺ کے اونٹوں پر ڈاکہ ڈالا اور انہیں ہانک لے گئے ‘ اسلام سے مرتد ہو گئے اور رسول اللہ ﷺ کے چرواہے کو قتل کیا جو صاحب ایمان تھا۔تو آپ ﷺ نے ان کا تعاقب کروایا اور انہیں پکڑ لیا گیا۔پھر آپ ﷺ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹے اور ان کے آنکھوں میں گرم سلاخیں پھیریں ‘ کہا کہ ان ہی لوگوں کے معاملے میں آیت محاربہ اتری ((إنما جزاء الذین یحاربون اللہ ورسولہ)) اور یہی وہ لوگ تھے جن کے بارے میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے حجاج بن یوسف کو بتایا تھا جب کہ اس نے ان سے یہ پوچھا تھا۔