Sunan Abi Dawood Hadith 4368 (سنن أبي داود)
[4368]صحیح
صحیح بخاری (1501، 5685)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ ہِشَامٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ... بِہَذَا الْحَدِيثِ نَحْوَہُ،زَادَ: ثُمَّ نَہَی عَنِ الْمُثْلَةِ،وَلَمْ يَذْكُرْ: مِنْ خِلَافٍ. وَرَوَاہُ شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ وَسَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ،عَنْ ثَابِتٍ جَمِيعًا،عَنْ أَنَسٍ لَمْ يَذْكُرَا مِنْ خِلَافٍ وَلَمْ أَجِدْ فِي حَدِيثِ أَحَدٍ قَطَّعَ أَيْدِيَہُمْ وَأَرْجُلَہُمْ مِنْ خِلَافٍ إِلَّا فِي حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ.
جناب قتادہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث مذکورہ بالا کی مانند روایت کی اور مزید کہا پھر مثلہ سے منع کر دیا گیا۔اور اس روایت میں ’’الٹی اطراف کا‘‘ ذکر نہیں کیا۔شعبہ نے بواسطہ قتادہ اور سلام بن مسکین ‘ ثابت سے اور اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔ان دونوں نے بھی ’’الٹی اطراف‘‘ کا ذکر نہیں کیا۔اور حماد بن سلمہ کی روایت کے علاوہ مجھے کسی کی حدیث میں یہ نہیں ملا کہ آپ نے ان کے ہاتھ اور پاؤں الٹی اطراف سے کاٹے تھے۔