Sunan Abi Dawood Hadith 4374 (سنن أبي داود)
[4374]صحیح
صحیح بخاری (3475، 3732) صحیح مسلم (1688)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ومُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةٌ مَخْزُومِيَّةٌ تَسْتَعِيرُ الْمَتَاعَ وَتَجْحَدُہُ،فَأَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ بِقَطْعِ يَدِہَا... وَقَصَّ نَحْوَ حَدِيثِ اللَّيْثِ،قَالَ: فَقَطَعَ النَّبِيُّ ﷺ يَدَہَا.قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَی ابْنُ وَہْبٍ ہَذَا الْحَدِيثَ،عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّہْرِيِّ وَقَالَ فِيہِ كَمَا قَالَ اللَّيْثُ: إِنَّ امْرَأَةً سَرَقَتْ فِي عَہْدِ النَّبِيِّ ﷺ،فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ. وَرَوَاہُ اللَّيْثُ،عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ بِإِسْنَادِہِ فَقَالَ اسْتَعَارَتِ امْرَأَةٌ. وَرَوَی مَسْعُودُ بْنُ الْأَسْوَدِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ ہَذَا الْخَبَرِ قَالَ سَرَقَتْ قَطِيفَةً مِنْ بَيْتِ رَسُولِ اللہِ ﷺ. وَرَوَاہُ أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ أَنَّ امْرَأَةً سَرَقَتْ،فَعَاذَتْ بِزَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللہِ ﷺ.ورواہ سفيان بن عيينہ عن ايوب بن موسي عن الزہري عن عروة عن عائشة واختلف علي سفيان فقال بعضہم: تستعير وقال بعضہم: سرقت وقال شعيب عن الزہري عن عروة عن عائشة:إ ستعارت إمرأة الحديث. وقال إسماعيل بن امية وإسحاق بن راشد جميعا عن الزہري: سرقت من بيت النبي صلي اللہ عليہ وسلم وساق نحوہ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ بنو مخزوم کی ایک عورت تھی جو چیزیں مانگ کر لے جاتی اور پھر ان سے مکر جاتی تھی۔چنانچہ نبی کریم ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اور مذکورہ بالا حدیث لیث کے مانند قصہ بیان کیا۔کہا: چنانچہ نبی کریم ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن وہب نے یہ حدیث بواسطہ یونس ‘ زہری سے روایت کی اور اسی طرح کہا جیسے کہ لیث نے بیان کیا کہ ایک عورت نے نبی کریم ﷺ کے دور میں فتح مکہ کے دنوں میں چوری کر لی۔اور لیث نے بواسطہ یونس ‘ ابن شہاب سے اپنی سند سے روایت کیا تو کہا: ایک عورت کوئی چیز مانگ کر لے گئی۔مسعور بن اسود نے نبی کریم ﷺ سے اس حدیث کی مانند روایت کیا ‘ کہا: اس عورت نے رسول اللہ ﷺ کے گھر سے ایک چادر چوری کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اور ابوزبیر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ ایک عورت نے چوری کر لی پھر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا دختر رسول اللہ ﷺ کے ہاں جا کر پناہ لے لی۔اور سفیان بن عیینہ نے اسے بواسطہ ایوب بن موسیٰ ‘ عن زہری ‘ عن عروہ ‘ عن عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کیا۔اور سفیان سے روایت کرنے والوں میں الفاظ روایت کا اختلاف ہے ‘ ان میں سے بعض کہتے ہیں کہ وہ عورت چیزیں مانگ کر لے جاتی تھی اور بعض کہتے ہیں کہ وہ چوری کرتی تھی ‘ اور شعیب بواسطہ زہری عن عروہ عن عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ عورت چیزیں مانگ کر لے جاتی تھی اور آگے مذکورہ حدیث بیان کی۔اور جب اسماعیل بن امیہ اور اسحاق بن راشد دونوں زہری سے بیان کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس عورت نے نبی کریم ﷺ کے گھر سے چوری کی تھی اور باقی حدیث مذکورہ حدیث کی مثل بیان کی۔