Sunan Abi Dawood Hadith 4397 (سنن أبي داود)
[4397]صحیح
صحیح مسلم (1688)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةً مَخْزُومِيَّةً تَسْتَعِيرُ الْمَتَاعَ،وَتَجْحَدُہُ،فَأَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ بِقَطْعِ يَدِہَا... وَقَصَّ نَحْوَ،حَدِيثِ قُتَيْبَةَ عَنِ اللَّيْثِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ زَادَ: فَقَطَعَ النَّبِيُّ ﷺ يَدَہَا.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ک بنو مخزوم کی ایک عورت مال مانگ کر لے جاتی اور پھر مکر جاتی تھی تو نبی کریم ﷺ نے حکم دیا کہ اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے اور قصہ بیان کیا جو ((قتیبۃ عن اللیث عن ابن شہاب)) کی (گزشتہ) روایت (4373) میں آیا ہے۔مزید کہا کہ پھر نبی کریم ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔