Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4425 (سنن أبي داود)

[4425]صحیح

صحیح مسلم (1693)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ: أَحَقٌّ مَا بَلَغَنِي عَنْكَ؟،قَالَ: وَمَا بَلَغَكَ عَنِّي؟ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ وَقَعْتَ عَلَی جَارِيَةِ بَنِي فُلَانٍ!،قَالَ: نَعَمْ،فَشَہِدَ أَرْبَعَ شَہَادَاتٍ, فَأَمَرَ بِہِ فَرُجِمَ.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ماعز بن مالک سے کہا ’’کیا جو بات مجھے تیرے متعلق پہنچی ہے وہ حق ہے؟‘‘ بولا کہ آپ ﷺ کو میرے متعلق کیا خبر پہنچی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم بنو فلاں کی لڑکی کے ساتھ زنا کر بیٹھے ہو؟‘‘ کہا کہ ہاں،چنانچہ اس نے چار گواہیاں دیں۔پھر آپ ﷺ نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے رجم کر دیا گیا۔