Sunan Abi Dawood Hadith 4426 (سنن أبي داود)
[4426]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ،أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا-مَرَّتَيْنِ-،فَطَرَدَہُ،ثُمَّ جَاءَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا-مَرَّتَيْنِ-،فَقَالَ: شَہِدْتَ عَلَی نَفْسِكَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ, اذْہَبُوا بِہِ فَارْجُمُوہُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،انہوں نے کہا کہ سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور اس نے زنا کا اعتراف کیا،دو بار،تو آپ ﷺ نے اس کو واپس بھگا دیا۔وہ پھر آیا اور زنا کرنے کا دو بار اعتراف کیا،تب آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو نے اپنے اوپر چار بار شہادت دی ہے۔اسے لے جاؤ اور رجم کر دو۔‘‘