Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4452 (سنن أبي داود)

[4452] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (2374)

مجالد ضعیف

انوار الصحیفہ ص 157

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ مُجَالِدٌ،أَخْبَرَنَا،عَنْ عَامِرٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: جَاءَتِ الْيَہُودُ بِرَجُلٍ وَامْرَأَةٍ مِنْہُمْ زَنَيَا،فَقَالَ: ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ مِنْكُمْ. فَأَتَوْہُ بِابْنَيْ صُورِيَا،فَنَشَدَہُمَا: كَيْفَ تَجِدَانِ أَمْرَ ہَذَيْنِ فِي التَّوْرَاةِ؟،قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ: إِذَا شَہِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّہُمْ رَأَوْا ذَكَرَہُ فِي فَرْجِہَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رُجِمَا،قَالَ: فَمَا يَمْنَعُكُمَا أَنْ تَرْجُمُوہُمَا؟،قَالَا: ذَہَبَ سُلْطَانُنَا،فَكَرِہْنَا الْقَتْلَ،فَدَعَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالشُّہُودِ،فَجَاءُوا بِأَرْبَعَةٍ،فَشَہِدُوا أَنَّہُمْ رَأَوْا ذَكَرَہُ فِي فَرْجِہَا مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ،فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِرَجْمِہِمَا.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یہودی اپنے ایک مرد اور عورت کو لے کر آئے جنہوں نے زنا کیا تھا۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے دو بڑے عالموں کو لے آؤ۔‘‘ پس وہ صوریا کے دو بیٹوں کو لے آئے ‘ آپ ﷺ نے انہیں قسم دے کر پوچھا کہ تم ان کے بارے میں تورات میں کیا پاتے ہو؟ تو انہوں نے کہا: تورات میں ہم یہ پاتے ہیں کہ جب چار آدمی گواہی دے دیں کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے جیسے سرمے دانی میں سلائی ہوتی ہے تو انہیں رجم کر دیا جائے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو تمہیں ان کو رجم کرنے میں کیا مانع ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: ہماری اپنی حکومت تو نہیں ہے اس لیے قتل کرنا ہمیں برا لگتا ہو۔تب رسول اللہ ﷺ نے گواہ طلب کئے تو وہ چار گواہ لے کر آئے۔انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے مرد کے ذکر کو عورت کی فرج میں ایسے دیکھا ہے جیسے سرمے دانی میں سلائی ہو ‘ تو نبی کریم ﷺ نے ان کو رجم کرنے کا حکم دیا۔