Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4456 (سنن أبي داود)

[4456]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (3172)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ،عَنْ أَبِي الْجَہْمِ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ،قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ عَلَی إِبِلٍ لِي ضَلَّتْ إِذْ أَقْبَلَ رَكْبٌ أَوْ فَوَارِسُ مَعَہُمْ لِوَاءٌ،فَجَعَلَ الْأَعْرَابُ يَطِيفُونَ بِي-لِمَنْزِلَتِي مِنَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ-،إِذْ أَتَوْا قُبَّةً فَاسْتَخْرَجُوا مِنْہَا رَجُلًا،فَضَرَبُوا عُنُقَہُ،فَسَأَلْتُ عَنْہُ؟ فَذَكَرُوا أَنَّہُ أَعْرَسَ بِامْرَأَةِ أَبِيہِ .

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ میں اپنے گمشدہ اونٹ ڈھونڈ رہا تھا کہ اونٹ سواروں یا گھوڑ سواروں کا ایک قافلہ آیا،ان کے ساتھ جھنڈا تھا۔چونکہ مجھے نبی کریم ﷺ کے ہاں ایک مقام حاصل تھا اس وجہ سے اعرابی لوگ میرے اردگرد پھرنے لگے۔پھر وہ ایک قبہ پر آئے ‘ وہاں سے انہوں نے ایک مرد کو نکالا اور اس کی گردن اڑا دی۔میں نے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح کیا ہے۔