Sunan Abi Dawood Hadith 4457 (سنن أبي داود)
[4457]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (3334 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (3172)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ قُسَيْطٍ الرَّقِّيُّ،حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ،عَنْ يَزِيدَ ابْنِ الْبَرَاءِ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: لَقِيتُ عَمِّي وَمَعَہُ رَايَةٌ،فَقُلْتُ لَہُ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيہِ, فَأَمَرَنِي أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَہُ،وَآخُذَ مَالَہُ.
جناب یزید بن براء اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا میں اپنے چچا سے ملا جب کہ ان کے پاس جھنڈا تھا۔میں نے ان سے پوچھا: کہاں کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک آدمی کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح کیا ہے ‘ آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن مار دوں اور اس کا مال لے لوں۔