Sunan Abi Dawood Hadith 4458 (سنن أبي داود)
[4458]حسن
أخرجہ النسائي (3363) وأعلہ الترمذي (1452) وللحدیث شواھد
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ،حَدَّثَنَا قَتَادَةُ،عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ،أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَہُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُنَيْنٍ،وَقَعَ عَلَی جَارِيَةِ امْرَأَتِہِ،فَرُفِعَ إِلَی النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ-وَہُوَ أَمِيرٌ عَلَی الْكُوفَةِ-،فَقَالَ: لَأَقْضِيَنَّ فِيكَ بِقَضِيَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،إِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْہَا لَكَ جَلَدْتُكَ مِائَةً،وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَحَلَّتْہَا لَكَ رَجَمْتُكَ بِالْحِجَارَةِ،فَوَجَدُوہُ قَدْ أَحَلَّتْہَا لَہُ،فَجَلَدَہُ مِائَةً. قَالَ قَتَادَةُ: كَتَبْتُ إِلَی حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ،فَكَتْبَ إِلَيَّ بِہَذَا.
حبیب بن سالم سے روایت ہے کہ ایک شخص جس کا نام عبدالرحمٰن بن حنین تھا اپنی بیوی کی لونڈی کے ساتھ ملوث ہو گیا۔اس کا مقدمہ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ وہ کوفہ کے امیر تھے۔تو انہوں نے کہا: میں تیرے بارے میں رسول اللہ ﷺ والا فیصلہ کروں گا۔اگر اس (عورت) نے اس لونڈی کو تیرے لیے حلال کر دیا تو میں تجھے سو کوڑے ماروں گا ‘ اگر وہ حلال نہ کرے تو پتھروں سے سنگسار کروں گا۔چنانچہ اس عورت نے اسے اس کے لیے حلال کر دیا۔تو سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے اس کو سو کوڑے مارے۔جناب قتادہ نے کہا: میں نے حبیب بن سالم کو لکھا تو انہوں نے مجھے یہ روایت لکھ بھیجی۔