Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4460 (سنن أبي داود)

[4460]حسن

أخرجہ النسائي (3365) الحسن صرح بالسماع عند البیھقي (8/ 240)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ،عَنْ سَلَمَةَ ابْنِ الْمُحَبَّقِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَضَی فِي رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی جَارِيَةِ امْرَأَتِہِ, إِنْ كَانَ اسْتَكْرَہَہَا فَہِيَ حُرَّةٌ،وَعَلَيْہِ لِسَيِّدَتِہَا مِثْلُہَا،فَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْہُ فَہِيَ لَہُ،وَعَلَيْہِ لِسَيِّدَتِہَا مِثْلُہَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَی يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ وَعَمْرُو ابْنُ دِينَارٍ وَمَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ وَسَلَّامٌ عَنِ الْحَسَنِ ہَذَا الْحَدِيثَ بِمَعْنَاہُ لَمْ يَذْكُرْ يُونُسُ وَمَنْصُورٌ قَبِيصَةَ.

سیدنا سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کی لونڈی سے ملوث ہو گیا ‘ ہو اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا تھا کہ اگر اس شوہر نے لونڈی کو مجبور کیا ہو تو وہ لونڈی آزاد ہو گی ‘ اور اس (شوہر) پر لازم ہو گا کہ اس کی مالکہ کو اسی جیسی لونڈی مہیا کرے۔اگر لونڈی ازخود راضی تھی تو یہ اسی (شوہر) کی ہوئی اور شوہر پر لازم ہو گا کہ اس کی مالکہ کو اسی جیسی لونڈی لا کر دے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یونس بن عبید ‘ عمرو بن دینار ‘ منصور بن زاذان اور سلام نے حسن بصری سے یہ حدیث مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی بیان کی ہے۔یونس اور منصور نے اپنی سند میں قبیصہ (قبیصہ بن حریث) کا ذکر نہیں کیا۔