Sunan Abi Dawood Hadith 4465 (سنن أبي داود)
[4465]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (3586)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَنَّ شَرِيكًا وَأَبَا الْأَحْوَصِ وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ حَدَّثُوہُمْ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ عَلَی الَّذِي يَأْتِي الْبَہِيمَةَ حَدٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا قَالَ عَطَاءٌ و قَالَ الْحَكَمُ أَرَی أَنْ يُجْلَدَ وَلَا يُبْلَغَ بِہِ الْحَدَّ و قَالَ الْحَسَنُ ہُوَ بِمَنْزِلَةِ الزَّانِي قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ عَاصِمٍ يُضَعِّفُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو
ابورزین،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ جو شخص چوپائے سے بدفعلی کرے اس پر حد نہیں ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عطاء نے بھی ایسے ہی کہا ہے۔حکم کہتے ہیں کہ اس کو کوڑے لگائے جائیں مگر اس تعداد میں کہ حد کو نہ پہنچیں۔حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایسا آدمی زانی کی مانند ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عاصم کی حدیث عمرو بن ابوعمرو کی روایت (4464) کو ضعیف کرتی ہے۔