Sunan Abi Dawood Hadith 4466 (سنن أبي داود)
[4466]إسنادہ صحیح
انظر الحدیث السابق (4437)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَفْصٍ،حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّ رَجُلًا أَتَاہُ،فَأَقَرَّ عِنْدَہُ أَنَّہُ زَنَی بِامْرَأَةٍ سَمَّاہَا لَہُ،فَبَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی الْمَرْأَةِ،فَسَأَلَہَا عَنْ ذَلِكَ؟ فَأَنْكَرَتْ أَنْ تَكُونَ زَنَتْ،فَجَلَدَہُ الْحَدَّ وَتَرَكَہَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا۔اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کرنے کا اقرار کیا۔اس نے آپ ﷺ کے سامنے اس عورت کا نام بھی لیا،تو رسول اللہ ﷺ نے اس عورت کو بلوایا اور اس سے اس کے بارے میں پوچھا تو عورت نے زنا سے انکار کیا۔تو آپ ﷺ نے اس شخص کو حد کے کوڑے لگائے اور عورت کو چھوڑ دیا۔