Sunan Abi Dawood Hadith 4467 (سنن أبي داود)
[4467] إسنادہ ضعیف
نسائی فی الکبریٰ (7348)
القاسم بن فیاض مختلف فیہ،وضعفہ ابن معین وغیرہ،والجرح مقدم وفی التحریر (5483) ’’ضعیف‘‘
وقال الحافظ ابن حجر فی التقریب:’’مجہول‘‘ (!)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ،حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ الْبُرْدِيُّ،حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ فَيَّاضٍ الْأَبْنَاوِيِّ،عَنْ خَلَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَكْرِ بْنِ لَيْثٍ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ،فَأَقَرَّ أَنَّہُ زَنَی بِامْرَأَةٍ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ،فَجَلَدَہُ مِائَةً،وَكَانَ بِكْرًا،ثُمَّ سَأَلَہُ الْبَيِّنَةَ عَلَی الْمَرْأَةِ،فَقَالَتْ: كَذَبَ-وَاللہِ-يَا رَسُولَ اللہِ! فَجَلَدَہُ حَدَّ الْفِرْيَةِ ثَمَانِينَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ بکر بن لیث کا ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور اقرار کیا کہ اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا ہے۔اس نے چار بار یہ اقرار کیا۔تو آپ ﷺ نے اس کو سو کوڑے لگائے۔اس لیے کہ وہ غیر شادی شدہ تھا۔پھر اس سے عورت پر گواہی لی،تو عورت نے کہا: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! یہ جھوٹ بولتا ہے۔پھر آپ ﷺ نے اس کی تہمت کی حد اسی کوڑے لگائی۔