Sunan Abi Dawood Hadith 4469 (سنن أبي داود)
[4469]صحیح
صحیح بخاری (2153، 2154) صحیح مسلم (1703)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِيِّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سُئِلَ عَنِ الْأَمَةِ إِذَا زَنَتْ،وَلَمْ تُحْصَنْ؟ قَالَ: إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا،ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا،ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا،ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوہَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ. قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: لَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ! وَالضَّفِيرُ: الْحَبْلُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ غیر شادی شدہ لونڈی اگر زنا کرے تو (اس کا کیا حکم ہے)؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔اگر پھر زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔اگر پھر زنا کرے تو کوڑے لگاؤ۔اگر پھر زنا کرے تو اسے بیچ ڈالو،خواہ ایک رسی ہی کے بدلے ہو۔‘‘ ابن شہاب نے کہا: مجھے نہیں معلوم کہ تیسری بار میں کہا: یا چوتھی بار یہ کہا (کہ اسے بیچ ڈالو) اور ((الضفیر)) کے معنی ہیں ’’رسی‘‘۔