Sunan Abi Dawood Hadith 4470 (سنن أبي داود)
[4470]صحیح
صحیح مسلم (1703)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَحُدَّہَا،وَلَا يُعَيِّرْہَا-ثَلَاثَ مِرَارٍ-فَإِنْ عَادَتْ فِي الرَّابِعَةِ, فَلْيَجْلِدْہَا،وَلْيَبِعْہَا بِضَفِيرٍ أَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعْرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے تو چاہیئے کہ اسے حد لگائے اور عار نہ دلائے اور تین بار تک ایسا کرے ‘ اگر چوتھی بار بھی کرے تو اسے حد لگائے اور ایک رسی کے بدلے بیچ ڈالے۔‘‘ یا فرمایا ’’بالوں کی رسی کے عوض بیچ دے۔‘‘