Sunan Abi Dawood Hadith 4471 (سنن أبي داود)
[4471]صحیح
صحیح بخاری (6839) صحیح مسلم (1703)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِہَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ فِي كُلِّ مَرَّةٍ: فَلْيَضْرِبْہَا, كِتَابُ اللہِ،وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْہَا،وَقَالَ فِي الرَّابِعَةِ: فَإِنْ عَادَتْ فَلْيَضْرِبْہَا, كِتَابُ اللہِ،ثُمَّ لِيَبِعْہَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعْرٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث روایت کی اس پر ہر بار یوں کہا: ’’اسے مارے۔(حد لگائے) یہ اللہ کی کتاب کا حکم ہے اور عار مت دلائے (یعنی عار دلانے پر کفایت نہ کرے۔‘‘) اور چوتھی بار فرمایا ’’اگر پھر بھی ایسا کرے تو اسے مارے،یہ کتاب اللہ کا حکم ہے ‘ پھر اسے فروخت کر ڈالے خواہ بالوں کی رسی کے بدلے ہی ہو۔‘‘