Sunan Abi Dawood Hadith 4472 (سنن أبي داود)
[4472]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنَ الْأَنْصَارِ, أَنَّہُ اشْتَكَی رَجُلٌ مِنْہُمْ حَتَّی أُضْنِيَ،فَعَادَ جِلْدَةً عَلَی عَظْمٍ،فَدَخَلَتْ عَلَيْہِ جَارِيَةٌ لِبَعْضِہِمْ،فَہَشَّ لَہَا،فَوَقَعَ عَلَيْہَا،فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْہِ رِجَالُ قَوْمِہِ يَعُودُونَہُ, أَخْبَرَہُمْ بِذَلِكَ،وَقَالَ: اسْتَفْتُوا لِي رَسُولَ اللہِ ﷺ, فَإِنِّي قَدْ وَقَعْتُ عَلَی جَارِيَةٍ دَخَلَتْ عَلَيَّ،فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ،وَقَالُوا: مَا رَأَيْنَا بِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ مِنَ الضُّرِّ مِثْلَ الَّذِي ہُوَ بِہِ, لَوْ حَمَلْنَاہُ إِلَيْكَ لَتَفَسَّخَتْ عِظَامُہُ, مَا ہُوَ إِلَّا جِلْدٌ عَلَی عَظْمٍ! فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يَأْخُذُوا لَہُ مِائَةَ شِمْرَاخٍ،فَيَضْرِبُوہُ بِہَا ضَرْبَةً وَاحِدَةً.
جناب ابوامامہ بن سہل بن حنیف کہتے ہیں کہ ان سے رسول اللہ ﷺ کے بعض انصاری صحابیوں نے بیان کیا کہ ان کا ایک آدمی بیمار ہو گیا اور اس قدر نحیف ہو گیا کہ بس ہڈیوں پر چمڑا رہ گیا۔اس کے پاس کسی کی لونڈی آئی ‘ اسے دیکھ کر اسے جوش آ گیا اور پھر اس سے جماع کر بیٹھا۔جب اس کی قوم کے لوگ اس کی عیادت کے لیے گئے تو اس نے انہیں اپنی یہ بات بتائی اور کہا کہ میرے متعلق رسول اللہ ﷺ سے دریافت کرو،بیشک میرے پاس ایک لونڈی آئی تھی اور میں اس سے جماع کر بیٹھا ہوں۔چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا اور بتایا کہ ہم نے اس جیسا بیمار کوئی نہیں دیکھا،اگر ہم اسے آپ ﷺ کے پاس اٹھا کر بھی لائیں تو اس کی ہڈیاں جدا ہو جائیں گی ‘ وہ تو بس ہڈیوں پر چمڑا ہے،تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس کے لیے کھجور کی ایک ایسی ڈالی حاصل کرو جس میں باریک سو شاخیں ہوں،وہ اسے ایک ہی مار دو۔‘‘