Sunan Abi Dawood Hadith 4473 (سنن أبي داود)
[4473] إسنادہ ضعیف
عبدالأعلی بن عامر الثعلبي ضعیف
وحدیث مسلم (1705) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی،عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ،عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ،قَالَ: فَجَرَتْ جَارِيَةٌ لِآلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَالَ: يَا عَلِيُّ! انْطَلِقْ فَأَقِمْ عَلَيْہَا الْحَدَّ،فَانْطَلَقْتُ،فَإِذَا بِہَا دَمٌ يَسِيلُ لَمْ يَنْقَطِعْ،فَأَتَيْتُہُ،فَقَالَ: يَا عَلِيُّ! أَفَرَغْتَ؟،قُلْتُ: أَتَيْتُہَا وَدَمُہَا يَسِيلُ! فَقَالَ: دَعْہَا حَتَّی يَنْقَطِعَ دَمُہَا،ثُمَّ أَقِمْ عَلَيْہَا الْحَدَّ،وَأَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَی مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ أَبُو الْأَحْوَصِ،عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَی وَرَوَاہُ شُعْبَةُ،عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَی فَقَالَ فِيہِ قَالَ: لَا تَضْرِبْہَا حَتَّی تَضَعَ. وَالْأَوَّلُ أَصَحُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آل رسول اللہ ﷺ کی ایک لونڈی نے بدکاری کی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اے علی! جاؤ اور اس کو حد لگاؤ۔‘‘ کہتے ہیں کہ میں چلا تو معلوم ہوا کہ اس سے خون بہہ رہا ہے جو رکتا ہی نہیں ہے۔میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آ گیا۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’اے علی! کیا فارغ ہو گئے ہو؟‘‘ میں نے عرض کیا: میں اس کے پاس گیا تھا مگر اس سے خون بہہ رہا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے چھوڑ دے۔حتیٰ کہ اس کا خون رک جائے۔اس کے بعد اس کو حد لگانا اور اپنے غلاموں کو بھی حد لگایا کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ابوالاحوص نے عبدالاعلیٰ سے ایسے ہی روایت کی ہے اور شعبہ نے عبدالاعلیٰ سے روایت کی تو اس میں کہا: ’’جب تک وضع حمل نہ ہو جائے حد نہ لگانا۔‘‘ اور پہلی روایت زیادہ صحیح ہے۔