Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4476 (سنن أبي داود)

[4476]صحیح

ابن جریج صرح بالسماع عند النسائي فی الکبریٰ (5290) مشکوۃ المصابیح (3622)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَہَذَا حَدِيثُہُ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ رُكَانَةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَمْ يَقِتْ فِي الْخَمْرِ حَدًّا. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: شَرِبَ رَجُلٌ،فَسَكِرَ،فَلُقِيَ يَمِيلُ فِي الْفَجِّ،فَانْطُلِقَ بِہِ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَلَمَّا حَاذَی بِدَارِ الْعَبَّاسِ،انْفَلَتَ فَدَخَلَ عَلَی الْعَبَّاسِ،فَالْتَزَمَہُ،فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ،فَضَحِكَ،وَقَالَ: أَفَعَلَہَا؟،وَلَمْ يَأْمُرْ فِيہِ بِشَيْءٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہَذَا مِمَّا تَفَرَّدَ بِہِ أَہْلُ الْمَدِينَةِ حَدِيثُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ہَذَا.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے شراب نوشی کی حد متعین نہیں کی تھی۔ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے شراب پی لی،اس سے اسے نشہ ہو گیا اور گلی میں لہرا لہرا کر چلنے لگا۔پھر اسے نبی کریم ﷺ کے ہاں لے چلے۔جب وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے گھر کے سامنے آیا تو وہ گھوم کر ان کے گھر میں چلا گیا اور ان سے جا چمٹا۔نبی کریم ﷺ کو یہ بتایا گیا تو آپ ہنس پڑے اور پوچھا ’’کیا واقعی اس نے اس طرح کیا ہے؟‘‘ اور پھر اس کے بارے میں کچھ نہیں فرمایا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بن علی کی اس حدیث کی روایت میں اہل مدینہ متفرو ہیں۔