Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4477 (سنن أبي داود)

[4477]صحیح

صحیح بخاری (6777)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْہَادِ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ،فَقَالَ: اضْرِبُوہُ. قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ: فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِہِ،وَالضَّارِبُ بِنَعْلِہِ،وَالضَّارِبُ بِثَوْبِہِ،فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: أَخْزَاكَ اللہُ! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تَقُولُوا ہَكَذَا،لَا تُعِينُوا عَلَيْہِ الشَّيْطَانَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے مارو۔‘‘ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم میں سے کسی نے اسے ہاتھ سے مارا،کسی نے جوتے سے مارا اور کسی نے کپڑے سے مارا۔جب وہ آدمی وہاں سے چلا تو قوم میں سے کسی نے کہہ دیا اللہ تجھے رسوا کرے۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس طرح مت کہو۔اس کے خلاف شیطان کی مدد مت کرو۔‘‘