Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4479 (سنن أبي داود)

[4479]صحیح

صحیح بخاری (6773) صحیح مسلم (1706)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا ہِشَامٌ ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ ہِشَامٍ الْمَعْنَی،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ جَلَدَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ،وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَرْبَعِينَ،فَلَمَّا وُلِّيَ عُمَرُ دَعَا النَّاسَ،فَقَالَ لَہُمْ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ دَنَوْا مِنَ الرِّيفِ،-وَقَالَ مُسَدَّدٌ: مِنَ الْقُرَی وَالرِّيفِ-،فَمَا تَرَوْنَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ؟ فَقَالَ لَہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: نَرَی أَنْ تَجْعَلَہُ كَأَخَفِّ الْحُدُودِ،فَجَلَدَ فِيہِ ثَمَانِينَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ, أَنَّہُ جَلَدَ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ أَرْبَعِينَ. وَرَوَاہُ شُعْبَةُ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: ضَرَبَ بِجَرِيدَتَيْنِ نَحْوَ الْأَرْبَعِينَ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے شراب نوشی کی حد میں کھجور کی چھڑیوں اور جوتوں سے مارا ہے۔اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس درے (کوڑے) لگائے۔جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو انہوں نے صحابہ کو بلایا اور ان سے مشورہ چاہا کہ لوگ اپنے کھیتوں اور زمینوں میں چلے گئے ہیں۔(یعنی جہاں کھجوریں اور انگور وغیرہ کی فراوانی ہے اور وہ شراب پینے لگے ہیں)۔مسدد کے الفاظ میں ہے کہ لوگ بستیوں اور زمینوں میں چلے گئے ہیں۔تو تم لوگ شراب کی حد کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ تو سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ آپ اسے سب سے ہلکی حد کی مانند کر دیں۔چنانچہ انہوں نے اس میں اسی درے (کوڑے) لگائے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن ابی عروبہ نے بواسطہ قتادہ نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ ﷺ نے کھجور کی چھڑیوں اور جوتوں سے چالیس ضربیں لگائیں۔جبکہ شعبہ نے قتادہ سے بواسطہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کیا تو کہا کہ آپ ﷺ نے کھجور کی دو شاخوں سے تقریباً چالیس ضربیں لگائیں۔