Sunan Abi Dawood Hadith 4481 (سنن أبي داود)
[4481]صحیح
صحیح مسلم (1707)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ:حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ،عَنِ الدَّانَاجِ،عَنْ حُضَيْنِ بْنِ الْمُنْذِرِ،عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: جَلَدَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْخَمْرِ وَأَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ،وَكَمَّلَہَا عُمَرُ ثَمَانِينَ, وَكُلٌّ سُنَّةٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: و قَالَ الْأَصْمَعِيُّ: وَلِّ حَارَّہَا مَنْ تَوَلَّيْ قَارَّہَا: وَلِّ شَدِيدَہَا مَنْ تَوَلَّی ہَيِّنَہَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہَذَا كَانَ سَيِّدَ قَوْمِہِ, حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ: أَبُو سَاسَانَ.
حضین بن منذر،سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ شراب کی حد میں رسول اللہ ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس ضربیں ماریں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو اسی (80) سے پورا کیا،اور سب ہی سنت ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اصمعی نے ((ول حارہا *** الخ)) کا مفہوم یہ بیان کیا کہ اس معاملے کی سختی اور شدت اسی کے سپرد ہونی چاہیئے جو اس کی نرمی اور راحت سے مستفید ہوتا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضین بن منذر ابوساسان اپنی قوم کا سردار تھا۔