Sunan Abi Dawood Hadith 4484 (سنن أبي داود)
[4484]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (5665 وسندہ صحیح) وابن ماجہ (2572 وسندہ صحیح) حدیث عمر بن أبي سلمۃ رواہ أحمد (2/519 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (3619)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْطَاكِيُّ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ الْوَاسِطِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا سَكَرَ فَاجْلِدُوہ،ُ ثُمَّ إِنْ سَكَرَ فَاجْلِدُوہُ،ثُمَّ إِنْ سَكَرَ فَاجْلِدُوہُ،فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا حَدِيثُ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: إِذَا شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوہُ،فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا حَدِيثُ سُہَيْلٍ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: إِنْ شَرِبُوا الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوہُمْ. وَكَذَا حَدِيثُ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَكَذَا حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَالشَّرِيدِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَفِي حَدِيثِ الْجَدَلِيِّ،عَنْ مُعَاوِيَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: فَإِنْ عَادَ فِي الثَّالِثَةِ-أَوِ الرَّابِعَةِ-فَاقْتُلُوہُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب وہ نشے سے مست ہو تو اسے درے لگاؤ،پھر اگر مست ہو تو درے لگاؤ،پھر اگر مست ہو تو درے لگاؤ،اگر چوتھی بار اعادہ کرے،تو اسے قتل کر دو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمر بن ابی سلمہ کی روایت میں بھی ایسے ہی ہے جو وہ اپنے والد سے،وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں ’’جب وہ شراب پیے تو اسے کوڑے لگاؤ اگر چوتھی بار پیے تو اسے قتل کر دو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ((سہیل عن أبی صالح عن أبی ہریرۃ عن النبی ﷺ)) کی سند سے بھی یہ مروی ہے ’’اگر چوتھی بار پییں تو انہیں قتل کر دو۔‘‘ ایسے ہی ابن ابی نعم کی روایت میں ہے جو بواسطہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے نقل ہوئی ہے۔اسی طرح عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما اور شرید نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔اور جدلی (عبد بن عبد) کی روایت جو بواسطہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے منقول ہے اس میں ہے ’’اگر تیسری یا چوتھی بار پیے تو اسے قتل کر دو۔‘‘