Sunan Abi Dawood Hadith 4485 (سنن أبي داود)
[4485]صحیح
أخرجہ ابن حزم فی المحلٰی (11/ 368 وسندہ حسن) قبیصۃ بن ذؤیب صحابي صغیر ومراسیل الصحابۃ مقبولۃ بالإجماع مشکوۃ المصابیح (3618)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّہْرِيُّ،أَخْبَرَنَا،عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوہُ،فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوہُ،فَإِنْ عَادَ فِي الثَّالِثَةِ-أَوِ الرَّابِعَةِ-فَاقْتُلُوہُ. فَأُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ،فَجَلَدَہُ،ثُمَّ أُتِيَ بِہِ فَجَلَدَہُ،ثُمَّ أُتِيَ بِہِ فَجَلَدَہُ،ثُمَّ أُتِيَ بِہِ فَجَلَدَہُ،وَرَفَعَ الْقَتْلَ،وَكَانَتْ رُخْصَةٌ. قَالَ سُفْيَانُ: حَدَّثَ الزُّہْرِيُّ بِہَذَا الْحَدِيثِ،وَعِنْدَہُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ،وَمِخْوَلُ بْنُ رَاشِدٍ،فَقَالَ لَہُمَا: كُونَا وَافِدَيْ أَہْلِ الْعِرَاقِ بِہَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ الشَّرِيدُ بْنُ سُوَيْدٍ وَشُرَحْبِيلُ بْنُ أَوْسٍ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ وَأَبُو غُطَيْفٍ الْكِنْدِيُّ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ.
سیدنا قبیصہ بن ذویب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو شراب پیے تو اسے کوڑے لگاؤ،اگر پھر پیے تو کوڑے لگاؤ،اگر پھر تیسری یا چوتھی بار پیے تو اسے قتل کر دو۔‘‘ پھر آپ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی تو آپ نے اسے کوڑے لگائے۔پھر دوبارہ لایا گیا تو کوڑے لگائے،پھر لایا گیا تو کوڑے لگائے،پھر لایا گیا تو کوڑے لگائے اور قتل چھوڑ دیا تو اس طرح قتل سے رخصت مل گئی۔سفیان کہتے ہیں کہ زہری نے یہ روایت اس وقت بیان کی جب منصور بن معتمر اور مخول بن راشد ان کے پاس بیٹھے تھے۔زہری نے ان سے کہا کہ اہل عراق کے پاس یہ حدیث تحفہ لے جانا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو شرید بن سوید،شرحبیل بن اوس،عبداللہ بن عمرو،عبداللہ بن عمر،ابو غطیف کندی اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نقل کیا ہے۔